24 جنوری 2014 - 20:30
بحران شام کے حل کے لیے ایران اور فرانس کا باہمی تعاون

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور فرانس، شام کے بحران کے حل اور اس ملک کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئے تعاون کا آغاز کررہے ہيں۔

ابنا: تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور فرانس، شام کے بحران کے حل  اور اس ملک کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئے تعاون کا آغاز کررہے ہيں۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقات کے مرکز کے سربراہ جناب علی اکبر ولایتی نے آج تہران میں فرانس کے سابق وزیر خارجہ " اروہ دوشارٹ" اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے بعدنامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ آج کی ملاقات  کا اہم موضوع، شام کے بحران کے حل کے لئے ایران اور فرانس کا باہمی تعاون تھا۔ علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران اور فرانس، شام کے عوام کی سرنوشت کے بارے ميں جو دلچسپی رکھتے ہيں اس کے پیش نظر ایک ٹھوس راہ حل نکال سکتے ہیں۔ فرانس کے سابق وزیرخارجہ " اروہ دوشارٹ" نے  تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقات کے مرکز کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲